شی جن پھنگ کی پارٹی اسکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے اسباب

2023/03/02 09:59:08
شیئر:

یکم مارچ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پارٹی اسکول کے نئے سمسٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایک اہم خطاب کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ 90 سال پرانا یہ اسکول منفرد اہمیت کا حامل ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سینٹرل پارٹی اسکول کا پیش رو مارکس کمیونسٹ اسکول تھا جس کی بنیاد مارچ 1933 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے رکھی تھی ، اور 1935 میں اسے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سینٹرل پارٹی اسکول کا نام دیا گیا تھا۔ آج پارٹی اسکولوں کی بنیادی ذمہ داریوں میں سی پی سی کے سینئر اور درمیانے درجے کے سرکردہ کارکنوں، درمیانی عمر اور نوجوان کیڈرز، اہم ریاستی ملکیتی صنعتی و کاروباری اداروں کے ذمہ دار افراد سمیت رہنما کارکنوں کو  تربیت فراہم کرنا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی اسکول سی پی سی کی نظریاتی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے بھی ایک اہم ادارہ ہے۔ سینٹرل پارٹی اسکول کے علاوہ، سی سی پی کے ہر صوبے میں پارٹی اسکول بھی موجود ہیں.
1921 ء میں قائم ہونے والی سی پی سی 96 ملین سے زائد ارکان کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ سی پی سی کے کامیاب تجربے کو دیکھتے ہوئے، بہت سے بین الاقوامی اسکالرز کا خیال ہے کہ پارٹی اسکولوں کا قیام، پارٹی کے اندرونی مطالعہ کی اہمیت اور پارٹی ارکان اور کارکنوں کی تربیت ، سی پی سی کی کامیابی کے رازوں میں سے ایک ہے.