چین کی تائیوان میں امریکی اسلحے کی فروخت کی سختی سے مخالفت ، ریاستی کونسل کا امور تائیوان دفتر

2023/03/03 10:30:12
شیئر:

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کے متعلقہ محکموں نے حال ہی میں چین کے علاقے تائیوان کو تقریباً 619 ملین ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بارے میں چین کی ریاستی  کونسل کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین تائیوان خطے میں امریکی اسلحے کی فروخت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ہتھیاروں کی فروخت کا امریکی طرز عمل ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں، بالخصوص "17 اگست" اعلامیے کی دفعات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام "تائیوان کی علیحدگی پسند " قوتوں کے ساتھ ملی بھگت اور اُن کی حمایت ہے، اور آبنائے تائیوان کے خطے میں امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔
ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی شقوں کی پاسداری کرے، تائیوان کو اسلحے کی فروخت اور امریکہ تائیوان فوجی تعلقات بند کرے، تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنا بند کرے اور تائیوان کے معاملے کو دانشمندی سے دیکھے۔