ارجنٹائن کا مالویناس جزائر پر برطانیہ کے ساتھ 2016 کے معاہدے کے خاتمے کا اعلان

2023/03/03 15:51:29
شیئر:

ارجنٹائن کے وزیر خارجہ  Santiago Cafiero نےمقامی وقت کے مطابق  2 مارچ کو سوشل میڈیا پر کہا ہےکہ جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ  James Cleverly کو  گفتگو میں بتا دیا تھا کہ ارجنٹائن حکومت نے 2016 میں مالویناس جزائر (فاک لینڈز) کے تنازع پر برطانوی حکومت کے ساتھ  دستخط کیے گئے "فاراڈوری ڈنکن" معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیفیرو نے کہا کہ انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ کو تجویز دی ہے کہ  مالویناس جزائر کے اقتدار اعلی پر مذاکرات کو اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی کی قرارداد 2065 کے مطابق دوبارہ شروع کیا جانا چاہیئے اور امید ہے کہ فریقین نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں مذاکراتی ایجنڈے پر بات چیت کریں گے۔  
یا درہے کہ ستمبر 2016 میں ، ارجنٹائن اور برطانیہ نے جزائر مالویناس (فاک لینڈ) کے معاملے پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ، جسے فاراڈوری ڈنکن معاہدہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس معاہدے کو اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔رائے عامہ کا کہنا تھا کہ ارجنٹائن کی حکومت کے اقدام نے برطانیہ کو جزائر مالویناس میں ماہی گیری کے وسائل اور فوسل انرجی کی ترقی کے لئے "گرین سگنل" دیا ہے اور یہ معاہدہ "جزائر مالویناس کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے سب سے زیادہ ناسازگار دستاویزات میں سے ایک ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ارجنٹائن صدر فرنینڈس نے 2022 میں معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس بار باضابطہ طور پر برطانیہ کو آگاہ کیا گیا۔