نارڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکہ امریکہ کی کارروائی تھا ۔ ہسپانوی ماہر کا الزام

2023/03/03 15:14:02
شیئر:

ہسپانوی سیاسی امور کے ماہر جوزف پگسیچ کا کہنا تھا کہ 'مجھے یقین ہے کہ گیس پائپ لائن ٹوٹنے کا واقعہ امریکا کی کارروائی کا نتیجہ تھا جس کا مقصد روسی گیس پر جرمنی کا انحصار ختم کرنا تھا۔' روسی امور کے ماہر اور بارسلونا کی خوداختیار یونیورسٹی  کے پروفیسر جوزف پگسیچ نے گزشتہ سال ستمبر میں ہونے والے نارڈ اسٹریم پائپ لائن واقعے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ امریکہ کو واضح منافع حاصل کرنا ہے اور ساتھ ہی  جرمنی پر اپنے  جغرافیائی سیاسی اثر و رسوخ کو مضبوط بنانا ہے تو تنازعے کی بین الاقوامی سطح کو دیکھتے ہوئے ، مجھے یقین ہے کہ یہ اقدام  امریکہ کی طرف سے تھا۔
پگسیچ کے مطابق ، نارڈ اسٹریم واقعے کے نتائج طویل مدتی ہیں۔ جہاں جرمنی کا امریکہ پر انحصار بڑھ رہا ہے  وہیں روس کی توانائی کو یورپ سے باہر نکالنے کا بھی امکان  موجود ہے۔ اور اس بات کا امکان زیادہ ہے کہ روسی توانائیوں کو  ایشیا کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جو بائیڈن انتظامیہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے لیکن پگسیچ کا ماننا ہے کہ پائپ لائنوں کی تباہی سے سب سے زیادہ فائدہ امریکہ کو ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کو سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ وہ فریکنگ سے حاصل ہونے والی قدرتی گیس جرمنی کو فروخت کر سکتا ہے۔