غیر ملکی سرمایہ کاری کی رسائی کے لئے منفی فہرست کو معقول حد تک کم کیا جائےگا، چینی وزارت تجارت

2023/03/03 10:23:14
شیئر:

2تاریخ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں وزارت تجارت کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ چین میں  پائلٹ فری ٹریڈ زون کی تعمیر کو متعدد پہلوؤں سے بہتر بنایا جائے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی رسائی سے متعلق منفی فہرست میں معقول کمی جاری رہے گی۔

وزارت تجارت  نے کہا کہ متعلقہ امور کے سلسلے میں  اعلیٰ بین الاقوامی معیار کے معاشی اور تجارتی قوانین کو بہتر بنایا جائےگا، تجارت و سرمایہ کاری، سرکاری خریداری، انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس اور ماحولیات جیسے کلیدی شعبوں پر توجہ دی جائےگی، اصلاحاتی پائلٹ اقدامات کی تشکیل اور  انہیں متعارف کروایا جائےگا، آزاد تجارتی بندرگاہوں اور مشروط پائلٹ فری ٹریڈ زونز کا انتخاب کیا جائےگا، ایک ادارہ جاتی نظام اور ریگولیٹری ماڈل کی تعمیر  کی جائےگی جو بین الاقوامی اعلیٰ معیار کے معاشی اور تجارتی قوانین کے مطابق ہو، اور متعلقہ گھریلو شعبوں میں گہری اصلاحات کے حوالے سے موجودہ مسائل کا خاتمہ ضروری ہے۔