چینی خلاباز چھن ڈونگ، لیو یانگ اور چائی شیوئی زے کے لیے، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے ایوارڈ

2023/03/03 19:35:24
شیئر:

5 جون، 2022 کو شینژو 14 انسان بردار خلائی جہاز کامیابی سے لانچ کیا گیا، اور خلاباز چھن ڈونگ، لیو یانگ اور چائی شیوئی زے، خلائی جہاز کے ذریعے کامیابی سے تھیان حہ کور ماڈیول میں داخل ہوئے۔انہوں نے  6 ماہ تک مدار میں قیام کے دوران  کیبن سے باہر تین سرگرمیاں انجام دیں، خلائی اسٹیشن ماڈیول کے اندر اور باہر آلات کی تنصیب اور کمیشننگ مکمل کی، متعدد خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کے تجربات کئے  اور 4 دسمبر، 2022 کو بحفاظت واپس آ ئے۔ شینژو 14 انسان بردار مشن مدار میں خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے بعد سےتکنیکی طور پر  سب سے پیچیدہ، مشکل مشن ثابت ہوا ہے، جس کے دوران پہلی باردو انسان بردار خلائی جہازوں کےخلابازوں کے دو گروپس ایک ہی وقت میں  مدار میں گردش کر رہے تھے اور کارگو خلائی جہاز اور خلائی اسٹیشن کے درمیان تیز ترین ڈاکنگ کا نیا چینی ریکارڈ قائم کیا گیا ، جس نے خلائی اسٹیشن کی تعمیر اور آپریشن کے لئے ٹھوس بنیاد رکھی ۔
ان خلابازوں کی حوصلہ افزائی کےلئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ چھن ڈونگ اور لیو یانگ کو دوسرے درجے کا خلائی ایوارڈ سے  نوازا جائے جبکہ چائی شیوئی زے کو ہیرو خلاباز کے اعزاز کے ساتھ ساتھ تیسرے درجے کے خلائی ایوارڈ سے نوازا جائے۔