چین جنگلی حیات کے تحفظ اور شراکت داروں کی طاقت پر یقین رکھتا ہے

2023/03/03 19:02:39
شیئر:

3مارچ جنگلی حیات کا عالمی دن ہے، اور  سال  2023  " جنگلی جانوروں اور نباتات کی خطرے سے دوچار انواع میں بین الاقوامی تجارت سے متعلق کنونشن " کی 50 ویں سالگرہ ہے. انسان کی  صحت کا انحصار صحت مند جنگلی حیات کی آبادی، صحت مند ماحولیاتی نظام اور صحت مند حیاتیاتی تنوع پر ہے۔  ایک  صحت مند گھر کے لئے تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

چین دنیا میں جنگلی حیات کی امیر ترین اقسام والے ممالک میں سے ایک ہے۔ حالیہ برسوں میں  چین،  نایاب اور خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں ، پودوں اور ان کی رہائش گاہوں کے بچاؤ اور تحفظ کو مضبوط بنانے میں کافی حد تک کامیاب رہا ہے  اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔