چین نے ہمیشہ اپنی جوہری قوت کو قومی سلامتی کے لئے ضروری کم سے کم سطح پر برقرار رکھا ہے، چینی وزارت خارجہ

2023/03/03 16:27:36
شیئر:

3 مارچ کو  چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پریس کانفرنس میں امریکی حکام کی جانب سے نام نہاد  چین کے جوہری خطرے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  چین نے اپنی جوہری پالیسی میں ہمیشہ انتہائی محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے اور  اپنی جوہری قوت کو قومی سلامتی کے لئے ضروری کم سے کم سطح پر برقرار رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ  چین نے ہمیشہ جوہری عدم پھیلاؤ کی اپنی ذمہ داریوں کو سختی سے پورا کرتے ہوئے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کو فروغ دیا ہے۔ 
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں بین الاقوامی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین نے جوہری تنصیبات کی حفاظت اور جوہری پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماؤ نینگ نے نشاندہی کی کہ امریکہ کو سب سے طاقتور جوہری ہتھیار رکھنے والے ملک کی حیثیت سے  ذمہ دارانہ جوہری پالیسی اپنانی چاہیئے۔