شام کی غیر قانونی پابندیوں پر کڑی تنقید

2023/03/03 10:09:57
شیئر:

دومارچ کو شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد  نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کو غیر قانونی پابندیوں اور اقتصادی ناکہ بندی کے باعث قدرتی آفات سے نمٹنے کے آلات اور ضروریات زندگی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ایسی پابندیاں بھی کسی تباہ کن زلزلے سے کم نہیں ہیں۔
مقداد نے کہا کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلے نے شامی عوام کے 12 سالہ مصائب کو مزید بڑھا دیا ہے۔شام ان تمام ممالک کا مشکور ہے جنہوں نے مدد کا ہاتھ بڑھایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام کے خلاف غیر قانونی پابندیوں اور اقتصادی ناکہ بندی نے شدید انسانی بحران کو جنم دیا ہے، شامی عوام کو حاصل بنیادی حقوق کو محدود کر دیا ہے اورملک کو قدرتی آفات سے  نمٹنے میں رکاوٹوں کا سامنا  ہے۔حقائق نے ثابت کیا ہے کہ اس طرح کی پابندیاں بڑے پیمانے پر قتل عام کا آلہ ہیں جو زلزلوں سے کم نقصان دہ نہیں ہیں۔ تمام متعلقہ ممالک سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ پابندیوں سے انسانی حقوق پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر غور کریں۔