جی 20 کا چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے وسیع تر تعاون پر زور

2023/03/03 10:17:46
شیئر:

جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس 2 مارچ کو نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سمری اور نتائج کی دستاویز جاری کی گئی جس میں عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے تعاون اور کثیرالجہتی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
مذکورہ دستاویز میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ دنیا کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی ترقی میں سست پیش رفت، موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، معاشی سست روی، قرضوں کا بحران، وبا کے بعد غیر مساوی بحالی، بڑھتی ہوئی غربت اور عدم مساوات، خوراک اور توانائی کی سلامتی کو لاحق خطرات، عالمی سپلائی چین میں خلل اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ اور تنازعات شامل ہیں۔