روس یوکرین تنازعے میں نیٹو کی شمولیت کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں،روس

2023/03/03 15:20:06
شیئر:

دو مارچ کو روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے جنیوا میں تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس میں خبردار کیا کہ روس اور یوکرین کے تنازع میں امریکہ اور نیٹو کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے تباہ کن نتائج  میں ایٹمی طاقتوں کے درمیان براہ راست فوجی تصادم بھی ممکن  ہے۔
ریابکوف نے کہا کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی روس کے خلاف ایک مکمل ہائبرڈ جنگ چھیڑ رہے ہیں۔ ایسے حالات میں، روس کو "اسٹریٹجک ہتھیاروں میں کمی کے نئے معاہدہ" کے نفاذ کو معطل کرنے کا اعلان کرنے پر مجبور کیا گیا، لیکن روس ہتھیاروں کی تعداد کی حد سے متعلق معاہدے کی متعلقہ شقوں کی پابندی جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ ریابکوف نے یہ بھی کہا کہ روس ایٹمی ڈیوائس کا تجربہ کرنے والا پہلا ملک نہیں ہوگا۔ اگر امریکہ ایٹمی تجربہ کرتا ہے تو روس پوری طرح تیار ہو گا۔