شی جن پھنگ کے اہم خطاب پر پرجوش ردعمل

2023/03/03 09:34:32
شیئر:

جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے ابھی حال ہی میں سی پی سی  سینٹرل پارٹی اسکول کی 90 ویں سالگرہ کی تقریبات اور 2023 میں موسم بہار کے سمسٹر کی افتتاحی تقریب سے اہم خطاب کیا۔اُن کے خطاب پر پارٹی اسکول کے عملے اور طلباء نے پرجوش رد عمل ظاہر کیا ہے۔

سینٹرل پارٹی اسکول کے مارکسسٹ کالج کے نائب ڈائریکٹر چن شو گوانگ نے کہا  کہ جنرل سکریٹری شی نے نشاندہی کی کہ ہمیں اسکول کو چلانے کی صحیح سمت پر عمل کرنا ہوگا۔ کہا جا سکتا ہے کہ  سینٹرل پارٹی اسکول کی 90 سالہ تاریخ ایک ایسی تاریخ ہے جو ہمیشہ پارٹی اسکول کے اولین مقصد کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کر رہی ہے۔ہمیں پارٹی اسکول کے اولین مقصد کو ذہن میں رکھنا چاہئے اور پارٹی اسکول کے امور میں پارٹی کی جامع قیادت کی پیروی کرنی چاہئے۔