چین مسلسل 8 سالوں سے نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں دنیا میں پہلے نمبر ہے، لی شوفو

2023/03/04 16:39:15
شیئر:

چار مارچ  کو چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے شرکا ء کے انٹرویوز عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئے ۔  اس موقع پر چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے رکن اورجیلی ہولڈنگ گروپ کے چیئرمین لی شوفو نے متعارف کرایا کہ چین دنیا کا سب سے بڑا  نئی توانائی کی گاڑیاں پیدا کرنے والا اور سب سے بڑا صارف ملک ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کا سب سے  بڑا برآمد کنندہ ملک بھی ہے۔ چین نے گزشتہ سال 679،000 نئی توانائی والی گاڑیاں برآمد کیں ، جو اس سے پہلے سال کے مقابلے میں  120 فیصد زیادہ ہے ، اور چین مسلسل آٹھ سالوں سے نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔