چین جزائر مالویناس پر خود اختیاری کے ارجنٹینا کے جائز دعوے کی بھرپور حمایت کرتا ہے ، چائنا میڈیا گروپ کا تبصرہ

2023/03/04 16:43:28
شیئر:

 2 تاریخ کو  ارجنٹیناکے وزیر خارجہ سینٹیاگو کیفیرو نے کہا کہ جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران  ارجنٹینا کی جانب سے برطانیہ کو باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا کہ 2016 میں مالویناس جزائر (فاک لینڈز) کے تنازع پر دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے "فاراڈوری - ڈنکن  معاہدے " کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے برطانیہ  کو یہ تجویز بھی پیش کی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2065 کے مطابق فاک لینڈ ز  پر خودمختاری کے حوالے سے  بات چیت دوبارہ شروع کی جانی چاہئے۔
حالیہ برسوں میں ارجنٹینا نے   فاک لینڈز پر خودمختاری کے تنازع کو حل کرنے کے لیے سخت کوشش کی ہے  اور برطانیہ سے بار بار مطالبہ  کیا  ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل  کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر واپس آئے لیکن برطانیہ نے ہمیشہ انکار کیا ہے۔ فاک لینڈ زکا مسئلہ دراصل استعمار کا چھوڑا ہوا  تاریخی مسئلہ ہے ۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، امریکی ریاستوں کی تنظیم اور چین سمیت  بہت سے  ترقی پذیر ممالک نے بار بار ارجنٹینا کی فاک لینڈز پر خودمختاری کی بحالی کے لئے اپنی پختہ حمایت کا اظہار کیا ہے۔