امریکہ متعدد چینی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی غلطی درست کرے، وزارت تجارت

2023/03/04 16:18:22
شیئر:

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے متعدد چینی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹرول کی "اینٹی لسٹ" میں شامل کرنے کے بارے میں ایک رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے دیکھا ہے کہ امریکہ  نے حال ہی میں قومی سلامتی کو ہتھیار کےطور پر ناجائز انداز میں استعمال کرتے ہوئے روس،  فوج اور ایران میں نام نہاد ملوث ہونے کی بنیاد پر کئی چینی اداروں پر دو بار پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکہ یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی پر عمل کرنے، چین سمیت مختلف ممالک کی کمپنیوں اور اداروں کو دبانے اور ان پر قبضہ کرنے اور دوسرے ممالک کے درمیان معمول کے تجارتی تبادلے میں خلل ڈالنے کے بہانے کے طور پر بین الاقوامی نظم ونسق اور قومی سلامتی کے تحفظ کا ناجائزہ  استعمال کررہا ہے۔ امریکہ کا یہ طرز عمل معاشی غنڈہ گردی ہے جس سے کاروباری اداروں کے جائز حقوق کو شدید نقصان پہنچا ہے، عالمی سپلائی چین اور صنعتی چین کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا ہے اور عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی ہے۔چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
امریکہ کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں کو درست کرے اور چینی کمپنیوں پر اپنا غیر معقول دباؤ بند کرے۔ چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔