14 ویں قومی عوامی کانگریس کا پہلا اجلاس 5 مارچ کی صبح شروع ہو گا اور ساڑھے آٹھ
دن جاری رہنے کے بعد 13 مارچ کی صبح اختتام پذیر ہوگا ۔
اجلاس کا ایجنڈہ 9 آئٹمز پر مشتمل
ہےجن میں 6 رپورٹوں پر غور و خوض بشمول حکومتی ورک رپورٹ، "عوامی جمہوریہ چین کے
قانون سازی کے قانون میں ترمیمی کی تجویز پر غور، ادارہ جاتی اصلاحات کے منصوبے پر
غور و خوض، ریاستی کونسل، اور ریاستی ایجنسیوں کے ارکان کا انتخاب اور تقرری
وغیرہ شامل ہیں۔ اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔