شی جن پھنگ کا نائیجیریا کے نومنتخب صدر کو مبارکباد کا پیغام

2023/03/04 17:29:14
شیئر:

صدر شی  جن پھنگ نے چار تاریخ کو  بورا ٹینوبو  کے نام وفاقی جمہوریہ نائجیریا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔
 شی جن پھنگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں  نشاندہی کی کہ نائجیریا افریقہ میں چین کا اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک کے  تعلقات نے اچھی طرح سے ترقی کی ہے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون نتیجہ خیز رہا ہے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں قریبی تعاون کیا ہے.صدر شی نے کہا کہ  وہ  چین نائجیریا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت  دیتے ہیں  اور چین  نائجیریا  اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے صدر ٹینوبو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں  ہیں ۔