چیاؤ جن سوانگ مئی،قومی عوامی کانگریس کی نمائندہ ہیں ان کا تعلق جنوب مغربی چین کے
صوبہ سی چھوان کے لیشان شہر کی مابیان ای خود اخیتار کاؤنٹی سے ہے۔ وہ ہواجیان
ایمبرائیڈری پروفیشنل کوآپریٹو کی سربراہ ہیں۔
2015 میں، چیاؤ جن سوانگ مئی اور
کئی خواتین نے مل کر ایک پیشہ ور کڑھائی کوآپریٹو قائم کیا۔ اب تک، انہوں نے ای
قومیت کی کڑھائی کی مہارتیں سکھانے کے لیے 3000 سے زیادہ لوگوں کو آن لائن اور آف
لائن تربیت دی ہے، 800 سے زیادہ کڑھائی کرنے والوں کو گھر پر لچکدار روزگار حاصل
کرنے کے لیے مد دفراہم کی ہے، اور ای قومیت کی ہاتھ کی کڑھائی کو صوبائی غیر مادی
ثقافتی ورثوں میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
چیاؤ جن سوانگ مئی نے
کہا کہ اس بار وہ قومی عوامی کانگریس میں شرکت کے دوران روایتی ای کڑھائی کو
ثقافتی سیاحت کی ترقی اور دیہی احیاء میں مدد دینے کا ایک اہم ذریعہ بنانے کے بارے
میں مزید تجاویز پیش کریں گی۔