بین الاقوامی سروے: نوے فیصد سے زیادہ جواب دہندگان امریکہ میں بچوں کے تحفظ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ناامید ہیں

2023/03/05 15:31:37
شیئر:

حال ہی میں امریکی میڈیا نے خبر دی تھی کہ والدین کی نگرانی کے بغیر امریکہ میں داخل ہونے والے تارکین وطن بچوں کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے اور ان میں سے بہت سے ایسے کام کر رہے ہیں جو چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں آتے ہیں۔ یہ خبر سامنے آتے ہی رائے عامہ میں ہلچل مچ گئی۔
سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے کے مطابق 91.2 فیصد جواب دہندگان امریکہ میں بچوں  اور ان کے حقوق کے تحفظ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بہت ناامید ہیں۔ 90.8 فیصد عالمی جواب دہندگان بچوں کے حقوق کے تحفظ میں امریکی حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہیں۔ اس کے علاوہ، 92.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ بچوں کی حفاظت کے مسائل کو واضح طور پر نظر انداز کررہا ہے۔ 91.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چائلڈ لیبر کے غلط استعمال سے امریکہ کے موجودہ قانونی نظام میں بہت بڑی خامیاں سامنے آتی ہیں۔
امریکی وزارت   لیبر  کی جانب سے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2018 کے بعد سے امریکہ بھر میں کمپنیوں کی جانب سے غیر قانونی چائلڈ لیبر کی تعداد میں 69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سروے سے معلوم ہوا کہ 81.2 فیصد عالمی جواب دہندگان نے بچوں کے تحفظ کے بارے میں درینہ امریکی نقطہ نظر کو "سب سے پہلے انسانی حقوق" کے دعووں سے متصادم بڑی ستم ظریفی قرار دیا ہے۔