اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے امیر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کو سالانہ 500 ارب ڈالر امداد فراہم کریں

2023/03/05 15:29:21
شیئر:

اقوام متحدہ کا سب سے  کم ترقی یافتہ ممالک کا سربراہی اجلاس  4  مارچ کو قطر کے شہر دوحہ میں  منعقد ہوا جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس اور دنیا بھر کے 46 کم ترین  ترقی یافتہ ممالک کے رہنماؤں یا نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے امیر ممالک پر زور دیا کہ وہ معاشی ترقی، تعلیم اور صحت  کے معیار  کے فروغ میں مدد کے لیے کم ترین  ترقی یافتہ ممالک  کو سالانہ 500 ارب ڈالر فراہم کریں۔انہوں  نے ترقی یافتہ ممالک  کی قیادت میں  عالمی مالیاتی نظام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ صرف اپنے مفادات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، نہ صرف کم ترین ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کو فروغ نہیں دے رہے ہیں، بلکہ لوٹنے جیسے  قرضوں کے ذریعے عالمی دولت کی عدم مساوات کو بڑھاوا دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں سب سے کم ترقی یافتہ ممالک قرضوں کے بحران میں پھنس گئے ہیں۔
مارچ 2023   تک دنیا بھر کے کل 46 ممالک کو اقوام متحدہ کی جانب سے سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے جن میں سے 33 افریقہ میں واقع ہیں۔