حکومتی ورک رپورٹ 2022، سالانہ ترقیاتی اہداف کی تکمیل

2023/03/05 10:11:44
شیئر:

لی کھہ چھیانگ نے حکومتی ورک رپورٹ میں نشاندہی کی کہ گزشتہ ایک سال میں، عوامی جمہوریہ چین کی اقتصادی ترقی کو اندرون اور بیرون ملک متعدد غیر متوقع عوامل کا سامنا کرنا پڑا، جن میں وبا بھی شامل ہے۔ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں ہم نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کو معاشی اور سماجی ترقی کے ساتھ مؤثر طریقے سے مربوط کیا ہے۔ معیشت پر نئے دباؤ کے تناظر میں، ہم نے فیصلہ کن جواب  دیتے ہوئے اقتصادی استحکام اور بحالی کے لیے بروقت ایڈجسٹمنٹ کی ہے  ۔ جی ڈی پی کی شرح نمو 3 فیصد رہی ، سال کے اختتام پر سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح 5.5فیصد تک گر گئی، اور صارفین کی قیمت میں 2فیصد اضافہ ہوا جبکہ  اشیا کی درآمدات اور برآمدات کے مجموعی حجم میں 7.7 فیصد اضافہ ہوا۔ مالیاتی خسارے کی شرح کو 2.8 فیصد پر کنٹرول کیا گیا، مرکزی حکومت کی آمدنی اور اخراجات بجٹ کے مطابق تھے ۔ آرایم بی کی شرح تبادلہ دنیا کی بڑی کرنسیوں میں نسبتاً مستحکم رہی ہے۔ اناج کی پیداوار 0.685ٹریلین گلوگرام ہے۔ حیاتیاتی ماحول کے معیار میں بہتری جاری ہے ۔ پیچیدہ اور بدلتے ماحول  کے تناظر میں ترقی کے بنیادی مقاصد  پورے ہو چکے ہیں اور چینی معیشت نے مضبوط لچک دکھائی ہے۔