چینی حکومت کی جانب سے 5 تاریخ کو قومی عوامی کانگریس میں پیش کی گئی حکومتی ورک رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی بنیاد پر ، معاشی آپریشن کی مجموعی بہتری کو فروغ دیا جائے گا تاکہ معیار میں مؤثر بہتری اور مقدار میں معقول اضافہ حاصل کیا جا سکے ۔ اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں رواں سال چین کی ترقی کے اہم متوقع اہداف کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ عالمی معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پس منظر میں اس رپورٹ نے دنیا میں اعتماد پیدا کیا ہے۔
اس سال، چین نے اپنی معاشی ترقی کو درپیش اندرونی اور بیرونی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، جی ڈی پی میں تقریباً 5 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا ہے ، یہ جدیدکاری کے عمل کو مضبوطی سے فروغ دینے کی چین کی ضروریات کے مطابق ہے اور توقعات کو مستحکم کرنے اور اعتماد کو مضبوط بنانے کے لئے سازگار ہے۔
اس سال چین کی اقتصادی ترقی کے اہم کاموں میں گھریلو طلب کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنا ، جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کرنا ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور استعمال کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنا ، اور بڑے معاشی اور مالی خطرات کو مؤثر طریقے سے روکنا اور حل کرنا شامل ہے۔ یہ نہ صرف چینی طرز کی جدیدکاری کو مضبوطی سے فروغ دینے کے لئے سازگار ہے ، بلکہ دنیا کے لئے مزید مواقع بھی لائے گا ۔
اس وقت، بیرونی ماحول کی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے لہذا گھریلو معاشی ترقی کو مستحکم اور بہتر بنانے کی بنیاد کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، اور چین کو اب بھی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بہت ساری کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔