نیٹو اور یورپی یونین کے کئی ممالک روس یوکرین تنازعے میں ملوث ہیں ۔ صدر، ہنگری پارلیمنٹ

2023/03/06 10:41:36
شیئر:

ہنگری کی پارلیمنٹ کے صدر کیول لاسزلو نے حال ہی میں مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو فوجی حمایت فراہم کرنے سے نیٹو اور یورپی یونین کے کئی ممالک روس یوکرین تنازعے میں ملوث ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری پارلیمنٹ نے ابھی تک فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا۔ اگر چہ ان کی نیٹو میں شمولیت کے بڑے امکانات ہیں تاہم ان کی نیٹو میں  شمولیت سے سکیورٹی بڑھنے کی  بجائے روس کے ساتھ  نیٹو  ممالک کی سرحدوں کی لمبائی مزید زیادہ ہو جائے گی ۔روس یوکرین تنازع شروع ہونے کے بعد ہنگری نے بار ہا امن کی اپیل  کی ہے اور مغرب کی طرف سے روس پر پابندیوں اور یوکرین کو اسلحے کی مسلسل فراہمی کی مذمت  کی ہے ۔