شی جن پھنگ کا ملک بھر میں تمام قومیتوں کی خواتین کو مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار

2023/03/06 19:22:19
شیئر:

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری،  صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 6 جولائی کی سہ پہر  کو   چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس   کی چودہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شریک  چائنا ڈیموکریٹک کنسٹرکشن ایسوسی ایشن اور فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے اراکین سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ان کی  رائے اور تجاویز   سنیں ۔
8 مارچ کو ورکنگ ویمن کے عالمی دن  کی آمد پر  شی جن پھنگ نے  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے موجودہ اجلاسوں میں  شریک  خواتین نائبین،خواتین ارکان اور خواتین عملے   ، ملک  کی تمام قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی  علاقے ، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے اور تائیوان ریجن کی خواتین ہم وطنوں اور سمندر پار چینی ہم وطنوں کو مبارکباد اور  نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔