شی جن پھنگ کی چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان سے ملاقات

2023/03/06 17:06:53
شیئر:

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری،  صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 6 جولائی کی سہ پہر  کو   چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس   کی چودہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شریک  چائنا ڈیموکریٹک کنسٹرکشن ایسوسی ایشن اور فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے اراکین سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ان کی  رائے اور تجاویز   سنیں ۔

اس موقع پر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نجی صنعتی و کاروباری اداروں کو نئے ترقیاتی تصور پر عمل کرتے ہوئے اعلی معیار کی ترقی کا راستہ اپنانا ہوگا۔ انہوں نے نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ملک کے اہم منصوبوں بلکہ صنعتی چین اور سپلائی چین کے اہم منصوبوں کی تعمیر میں شرکت کرے تاکہ نجی صنعتی ادارے قومی ملکیت کے صنعتی اداروں کےساتھ عوام کی مشترکہ خوشحالی کی سماجی ذمہ داریاں مل کر اٹھا سکیں۔

حالیہ برسوں میں امریکہ کی قیات میں مغربی ممالک نے چین کی ہمہ گیر  معیشت کی روک تھام  کے لیے دبائو کی پالیسی اپنائی اور ہوا وے جیسے چینی ہائی ٹیک صنعتی اداروں کو  دبائو اور پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ساتھ ہی وبائی صورتحال  کا سامنا کرنے والے بہت  سے  چینی نجی کاروباری اداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں واضح کیا ہےکہ نجی معیشت سی پی سی کی طویل مدتی حکمرانی اور چینی قوم کی عظیم نشاط ثانیہ کے لئے اہم قوت ہے۔