طلب اور رسد کے درمیان ایک بہترین توازن کو فروغ دیا جائے گا،نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن

2023/03/06 15:50:04
شیئر:

چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس میں، قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر چاؤ چنگ شن نے کہا کہ رواں سال میکرو پالیسی ریگولیشن پر عمل درآمد مزید بہتر بنایا جائے گا، پالیسیوں کے تسلسل اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا جائے گا، تاثیر اور مطابقت کو فروغ دیا جائے گا ، اور مختلف پالیسیوں کی مجموعی ہم آہنگی کو مضبوط کیا جائے گا۔ 
قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ گھریلو طلب کو وسعت دینے کی حکمت عملی کے نفاذ کو باضابطہ طور پر سپلائی سائیڈ اسٹرکچرل ریفارمز کی ترقی کے ساتھ جوڑا جائے گا اور شہریوں  کی کھپت کی صلاحیت کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ  ایک جدید صنعتی  ملک کی تعمیر کو تیز کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلب اور رسد کے درمیان زیادہ بہتر توازن کے فروغ کے لیے اعلیٰ معیاری مصنوعات کی تیاری اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے گا۔