عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں اضافے میں تسلسل

2023/03/06 10:38:21
شیئر:

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے چھ مارچ کو فروری  کے لئے عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔ انڈیکس میں مسلسل دو ماہ تک ماہ بہ ماہ اضافہ ہوا اور یہ 50 فیصد کے قریب پہنچ گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی معیشت استحکام اور بحالی کے ابتدائی اشارے دکھا رہی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی تیزی سے بحالی عالمی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے ابتدائی استحکام کے لئے اہم محرک قوت ہے۔ 
فروری میں عالمی مینوفیکچرنگ پی ایم آئی 49.9 فیصد تھا، جو جنوری کےمہینے کے مقابلے میں 0.7 فیصد زیادہ ہے اور 50 فیصد  کے قریب ہے .علاقائی انڈیکس کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ایشیا کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 51 فیصد سے زیادہ پر  پہنچ گیا ہے جب کہ امریکہ، یورپ اور افریقہ میں مینوفیکچرنگ پی ایم آئیز  50 فیصد سے کم ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا انڈیکس پی ایم آئی  52فیصد سے زیادہ تک پہنچ گیا ہے جو  عالمی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے ابتدائی استحکام کے لئے اہم محرک قوت ہے ۔