نارڈ اسٹریم پائپ لائن واقعے کی مکمل تحقیقات لازمی ہیں، جنوبی افریقی حکام

2023/03/06 10:44:59
شیئر:

جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ کے محکمہ قومی تعلقات و تعاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ایشیا اور برکس امور کے خصوصی ایلچی "سکرل" نےحال ہی میں چائنا میدیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ "نارڈ اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن پر دھماکہ دہشت گردی کی  ایک دانستہ کارروائی ہے  اور اس کے  ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے کے لیے  مکمل تحقیقات ضروری ہیں۔انہوں نے کہا  کسی  بھی ملک کو عالمی سلامتی کے معاملے پر دوہرا معیار اپنانے کا حق نہیں ۔
سکرل نے کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ نارڈ اسٹریم پائپ لائن کو ایک عالمی اینٹیٹی نے سبوتاژ کیا ہے۔ لہٰذا بین الاقوامی برادری کو اس واقعے کے حقائق معلوم ہونے چاہییں۔ یہ دہشت گردی کی دانستہ کارروائی ہے جس کی مکمل تحقیقات لازمی ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ  قبول نہیں  کر سکتے  کہ  کوئی ملک ایک طرف  عالمی سلامتی کے معاملات پر انگلیاں اٹھائے  اور  دوسری طرف  عالمی سلامتی کے اصولوں کو سبوتاژ کرے ۔