اسلحوں اور پابندیوں سے امن حاصل نہیں ہو سکتا، ہنگری کے وزیر خارجہ

2023/03/07 10:12:48
شیئر:

ہنگری کے وزیر خارجہ Peter Szijjartoنے  مقامی وقت کے مطابق چھ مارچ  کو   کہا ہے کہ یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے اور روس پر پابندیاں عائد کرنے سے امن حاصل نہیں ہو سکتا اور یہ  عمل یورپ کو زیادہ نقصان پہنچائےگا۔انہوں نے کہا  کہ  زندگیاں بچانے کا واحد راستہ امن کا حصول ہے نہ کہ ہتھیاروں کی فراہمی یا پابندیوں کا نفاذ۔ 
Peter Szijjarto نے کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ یورپی یونین کے کچھ عہدیداروں کا خیال ہے کہ امریکہ اور یورپ کے درمیان یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالے سے مقابلہ ہوگا ۔ان کا کنہا ہے کہ  روس کے خلاف پابندیوں نے یورپ کو روس سے زیادہ نقصان پہنچا یا ہے ۔روس یوکرین کے تنازع اور روس پر عائد یورپی پابندیوں کے اثرات کی بدولت اب یورپی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔ اگرچہ روس یوکرین  تنازع ایک علاقائی تنازع ہے ، لیکن اس کے اثرات پوری دنیا تک پھیل رہے ہیں اور ان اثرات  کے مزید پھیلائو کو روکنااشد ضروری ہے۔