چینیوں کے اپنے معاملات میں کسی بھی ملک کو مداخلت کرنے کا حق نہیں ، چینی وزیر خارجہ

2023/03/07 11:44:38
شیئر:

چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے سات مارچ کو چودہویں قومی عوامی کانگریس کےپہلے اجلاس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تائیوان عوامی جمہوریہ چین کی سرزمین کا حصہ ہے اور ملک کی وحدت کی تکمیل تائیوان ہم وطنوں سمیت تمام چینی عوام کا مقدس فرض ہے۔
چھن گانگ نے چین کے آئین کے مطابق مسئلہ تائیوان کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ تائیوان کے معاملے کو کس طرح حل کرنا ہے یہ  چینی عوام کا اپنا معاملہ ہے، جس میں کسی بھی ملک کو مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب  سے خلوص اور ہر ممکن کوششوں کے ذریعے ملک کی پرامن وحدت کی تکمیل کی کوشش کریں گے، تاہم ساتھ ساتھ  ہر ضروری اقدامات بھی محفوظ رکھیں گے۔