یورو زون کے معاشی انڈیکسز توقعات سے کم

2023/03/07 10:28:28
شیئر:

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق  یورپی یونین کے محکمہ شماریات کی جانب سے  6 مارچ کو جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری میں یورو زون میں ریٹیل فروخت میں  گزشتہ سال کے مقابلے میں  2.3 فیصد کمی واقع ہوئی جو مارکیٹ کی توقعات سے کافی کم ہے۔ دوسر طرف  سروے کمپنی سینٹیکس کی جانب سے مارچ کے لئے جاری کردہ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورو زون میں مارچ کے مہینے میں سرمایہ کار اعتماد انڈیکس فروری کے منفی 8 سے گر کر منفی 11.1 پر آ گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورو  زون کی معیشت کے لیے مارکیٹ کی توقعات مزید بگڑ گئی ہیں۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ یورو زون میں افراط زر کی موجودہ سطح بلند ہے، مارکیٹ کا اعتماد ناکافی ہے اور یورپی معیشت مختصر مدت میں آسانی سے بحال نہیں ہوگی.
دریں اثنا روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے آغاز کے بعد یورپ نے امریکہ کے نقش قدم پر  روس پر پابندیاں عائد کیں لیکن پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے اثرات نے خود یورپی معیشت پر دباؤ ڈلاجس سے  افراط زر میں اضافہ ہوا ۔