امریکی سیاست میں تشدد کے بادل گہرے ہورہے ہیں ، سی این این کی رپورٹ

2023/03/07 15:02:56
شیئر:

سی این این کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں سام مخالفت اور سیاسی تشدد باہم یکجا ہو کر ایک خطرناک گٹھ جوڑ بنا رہے ہیں۔ ان دنوں مشی گن میں حکومت میں موجود یہودی رہنماؤں کو قتل کرنے کی مبینہ دھمکی امریکی سیاست اور معاشرے میں دو نہایت خطرناک رجحانات کی عکاسی کرتی ہے۔ امریکہ میں پرتشدد سوچ اور  یہود دشمنی میں اضافہ اس قدر خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے کہ منتخب عہدیداروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
پولیس نے گزشتہ ماہ ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا تھا جس پر الزام تھا کہ اس نے ٹوئٹر پر ریاست وولورائن کی حکومت میں کسی بھی یہودی کے خلاف 'موت کی سزا' دینے کی دھمکی دی تھی۔ مشی گن کی اٹارنی جنرل ڈانا نیسل نے جمعرات کو کہا کہ وہ بھی نشانہ بننے والوں میں شامل ہیں۔
صرف چند سال پہلے، اعلیٰ امریکی حکام یورپ میں بڑھتی ہوئی سام دشمنی پر افسوس کا اظہار کرتے تھے اور سوال کرتے تھے کہ کیا ہولوکاسٹ کے اسباق کو بھلایا جا رہا ہے، اب یہ امریکہ ہی میں ایک بڑھتا ہوا خطرناک رجحان بن چکا ہے۔ امریکہ میں سر اٹھاتی انتہا پسند قوتیں کسی کو بھی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔