ٹرین حادثے کے نتیجے میں امریکی متاثرہ علاقہ شدید آلودگی کی لپیٹ میں ہے، ماحولیاتی ماہرین

2023/03/07 09:40:47
شیئر:

3 فروری کو امریکی ریاست اوہائیو میں ٹرین پٹڑی سے اترنے کے بعد امریکی محکمہ ماحولیاتی تحفظ کا بار بار کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے مشرقی فلسطین کی آب و ہوا محفوظ ہے تاہم حال ہی میں ماحولیاتی ماہرین کی جانب سے سائٹ پر معائنے کے بعد نتائج اس کے برعکس ملے ہیں۔ امریکی ماحولیاتی ماہر اینڈریو وہیلن اور ان کی ٹیم نے حادثے کی  سائٹ پر نمونے حاصل کیے جن کے ٹیسٹ کے نتیجے سے معلوم ہوا ہے کہ  ندی کو شدید آلودگی کا سامنا ہے۔ دیگر  ٹیمز نے مشرقی فلسطین میں ہوا میں آلودگی کا بھی اعلان کیا ہے۔ کچھ  مقامات  پر معمول کی سطح سے تین گناہ زیادہ آلودگی پائی گئی ہے۔ مقامی باشندوں میں اکثر یت کو  سر درد، خارش سمیت دیگر علامات کا بھی سامنا ہے ۔