نارڈ اسٹریم" پائپ لائن کی تباہی امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادیوں کے لئے دھمکی کا پیغام ہے، بیلجیئم کے سابق رکن پارلیمنٹ

2023/03/08 11:28:30
شیئر:

بیلجیئم کے سابق رکن پارلیمنٹ  Lode Vanoost نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو دئے گئے ایک انٹرویو  میں بتایا  ہے کہ "نارڈ اسٹریم" پائپ لائن پر بمباری بین الاقوامی دہشت گرد ی کی کارروائی تھی، اور امریکہ کی جانب سے اس واقعے کی منصوبہ بندی کا مقصد اپنے اتحادیوں کو دھمکی آمیز پیغام دینا تھا۔
وانسٹ کا کہنا تھا کہ امریکا 'نارڈ اسٹریم' پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کی ترغیب اور صلاحیت  رکھتا ہے اور سرد جنگ کے بعد سے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خفیہ کارروائیوں کے ذریعے دوسرے ممالک کو دھمکی دی ہے اور 'نارڈ اسٹریم' پائپ لائن پر بمباری امریکا کی جانب سے دوسرے ممالک کو دیا گیا  دھمکی کاپیغام  ہے۔
وانسٹ کا ماننا ہے کہ امریکہ کی جانب سے  تنازعے کو ہوا دیے بغیر ، روس  یوکرین تنازع شروع نہیں ہوسکتا تھا ۔ امریکہ کے اکسانے اور براہ راست شرکت کرنے کی بدولت  روس یوکرین تنازع کی صورتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہوئی  ۔انہوں نے  واضح طور پر کہا کہ روس یوکرین تنازع پر  یورپی ممالک کی موجودہ پالیسیاں اور رویے یورپی عوام کی خواہشات کی نمائندگی نہیں کر تیں  کیوں کہ یورپی عوام کی اکثریت امن چاہتی ہے۔