یورپی یونین میں شامل ممالک کے ایک چوتھائی بچوں کی تعداد کو غربت کے خطرے کا سامنا ہے، بین الاقوامی ادارےکی رپورٹ

2023/03/08 10:21:35
شیئر:

7 مارچ کو بین الاقوامی خیراتی ادارے "سیو دی چلڈرن " کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں شامل ممالک کے  ایک چوتھائی بچوں کی تعداد  کو غربت کے خطرے کا سامنا ہے یعنی یورپی یونین کے خطے میں تقریباً 20 ملین بچے غربت کی سطح کے قریب  زندگی گزار رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں 23.5 فیصد ، اٹلی میں 29.7 فیصد اور اسپین میں 33.4 فی صد  بچوں کو غربت کے خطرے کا سامنا ہے جبکہ رومانیہ میں یہ تناسب  41.5 فیصد تک  پہنچ چکاہے۔  سیو دی چلڈرن  ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ  یورپ میں ہونے والے بحران نے بہت زیادہ گھرانوں  کی معمول کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے اور انہیں  بچوں کی پرورش اور خوشحالی کے لئے ضروری چیزوں  سے محروم کردیا ہے۔ روس یوکرین تنازع شروع ہونے کے بعد یورپ نے  امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے روس پر متعدد  پابندیاں عائد کیں لیکن ان پابندیوں کے باعث یورپ کی معیشت بھی مسلسل دباؤ میں آئی  اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کے رہنے کی لاگت میں فوری اضافہ ہوا۔ یورپی مرکزی بنک کی صدر لگارڈ کا کہنا تھا کہ زیادہ مہنگائی سے یورپ کی معیشت کے مختلف  شعبوں  اور عوام  خاص کر کم آمدنی والے  خاندانوں کی زندگی پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔  ماہ جنوری میں یورپی یونین ایک سروے سے معلوم ہوا کہ خطے میں 90 فیصد سے زیادہ باشندے رہنے کی لاگت میں اضافے سے  پریشان ہیں جبکہ تقریباً نصف افراد کی رائے تھی کہ اس نے  زندگی کو متاثر کیا ہے۔