اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطح کی بحث میں صنفی مساوات کے حوالے سے چین کی کامیابی اور خدمات کا تعارف

2023/03/08 11:31:44
شیئر:

7 مارچ کو چین کی ریاستی کونسل کی خواتین و بچے کمیٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر لین ائی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطح کی بحث میں صنفی مساوات کے حوالے سے چین کی کامیابی اور خدمات  کا تعارف کروایا  اور عالمی برادری سے خواتین کے امن و تحفظ ایجنڈے  کا وعدہ پورا کرنے کے لئے زیادہ سرمایہ کاری کرنے اور دنیا میں صنفی مساوات نیز خواتین کی ترقی میں نیا محرک پیدا کرنے کی اپیل کی۔ چین کا کہنا تھا کہ 23 سال پہلے سلامتی کونسل نے قرارداد نمبر 1325 کی منظوری دی  جس نے خواتین اور امن و سلامتی کے تعلقات کی دو بارہ وضاحت کی۔ چین کا کہنا تھا کہ چین صنفی مساوات کو فروع دیتا ہے اور خواتین کو حقوق دیتا ہے۔ چینی طرز جدیدیت کے آگے بڑھنے کے عمل میں  چینی خواتین کی حالت میں بڑی تبدیلیاں آئیں اور ان کی خوشحالی ااور سلامتی کے احساس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔