صدر شی جن پھنگ کی پی ایل اے اور مسلح پولیس فورس کے وفد سے ملاقات

2023/03/08 19:58:43
شیئر:

چین  کے  کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری  ،صدر مملکت  اور مرکزی فوجی کمیشن کے  چیئرمین  شی جن پھنگ نے 8 تاریخ  کی سہ پہر14 ویں قومی عوامی کانگریس  میں شریک   پیپلز لیبریشن آرمی  اور مسلح پولیس فورس کے وفد  کے ساتھ  تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ  قومی  اسٹریٹجک نظام کی صلاحیت اور  قابلیت کو مستحکم اور بہتر بنانے کے لئے مجموعی صورتحال کو مربوط کرنا ، اہم نکات کو اجاگر کرنا ، اور اہم پیشرفتوں کے ساتھ ساتھ مجموعی ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ  ضروری ہے کہ سائنسی اور تکنیکی ترقی سے  جدت طرازی کو وسعت دیں ، جدت کاری کو مستحکم کریں ، اور اعلیٰ سطح کی ٹیکنالوجی کی خودانحصاری کو تیز کریں۔ ابھرتے ہوئے شعبوں کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کو ترقی دیں اور  قومی ترقی اور بین الاقوامی مسابقت کے نئے فوائد سے استفادہ کریں۔
انہوں نے زور دیا کہ  نیشنل ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں  خدمات کی ترقی سے  فوج کو مضبوط بنانے کو تقویت دینا ، نظام کی ترتیب کو بہتر بنانا ، ترقیاتی ماڈل کو  جدت دینا ، بڑے انفراسٹرکچر کی مجموعی تعمیر کو مضبوط بنانا  اور  ایک بڑے ملک کی تعمیر کو تیز کرناضروری ہے۔