سال 2023 میں امریکہ میں وسیع پیمانے پر فائرنگ کے واقعات 100 سے تجاوز کر گئے ہیں، سی این این

2023/03/08 15:45:05
شیئر:

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں امریکہ میں وسیع پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ایک ریکارڈ سطح پر پہنچتے ہوئے سو سے تجاوز کر گئے ہیں۔ یہ ایک پریشان کن سنگ میل ہے جو واشنگٹن اور ملک بھر کی ریاستی مقننہ کی عدم فعالیت ظاہر  کرتا ہے۔ جس کی قیمت امریکی عوام اپنی جان سے ادا کر رہے ہیں۔
گن وائلنس آرکائیو کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گن وائلنس کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ  مارچ کے پہلے ہفتے میں ہی اس "خطرناک سنگ میل" کو عبور کرگیاہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں وسیع پیمانے پر فائرنگ اس واقعے کو کہا جاتا ہے جس میں کم از کم چار افراد فائرنگ کا شکار ہوئے ہوں۔ اس سنگین صورت حال کے باوجود امریکی قانون ساز کسی بھی قانون سازی پر پہنچنے سے قاصر ہیں جو پریشان کن ہے۔