افغاستان سے فوج واپس بلانے کے عمل پر امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی میں سماعت

2023/03/09 10:55:06
شیئر:

8 مارچ کو امریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کی جانب سے بائڈن حکومت کے افغانستان سے فوج واپس  بلانے  پر تفتیش کی پہلی سماعت  ہوئی  جس کا آغاز  خارجہ امور کی کمیٹی نے 12  جنوری  کو  کیا تھا ۔ اس تفتیش میں  بائڈن حکومت کے  اس اقدام اور اس دوران امریکی حکومت  کی جلد بازی کی ممکنہ وجوہات پر غور کیا جائے گا  ۔
ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیرمین، ٹیکساس ریپبلکن کے رکن،  مچل میکل نے سماعت میں  کہا کہ جو کچھ  افغانستان میں ہوا  وہ  وفاقی حکومت کی تمام سطحوں پر نظام کی  خرابی اور بائڈن حکومت کی قائدانہ ناکامیوں کا عکاس  ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریپبلکن کے بہت سے ارکان افغانستان سے فوج واپس بلانے میں جلد بازی اور ناکامی کا الزام بائڈن پر لگاتے ہیں کہ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کی قرار داد پر عمل کے لیے  اس وقت تفصیلی منصوبہ بندی نہیں کی ۔