امریکہ سمیت دیگر ممالک کو افغانستان کے سینٹرل بنک کے اثاثے واپس کرنے چاہییں، چین

2023/03/09 11:17:50
شیئر:

8 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے مسئلے پر اجلاس منعقد کیا۔اقوام متحدہ میں چین کے  نائب نمائندے گنگ شوانگ نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک کو افغانستان کے سینٹرل بنک کے اثاثے فوری واپس کرنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ یکطرفہ پابندیوں نے افغانستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث  وہاں کے عوام کی صورتحال بگڑ رہی ہے اور خواتین و بچوں کو روز مرہ معمولات اور ترقی  میں  بے حد رکاوٹ کا سامنا ہے۔گنگ شوانگ نے کہا کہ  ان پابندیوں کو فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیئے۔ افغانستان کے 7 بلین ڈالرز  افغان عوام کے ہیں جنہیں واپس   افغان عوام کو ملنا چاہیے  اور اس میں کسی بھی  وجہ سے کوئی  تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔