امریکہ کو شام میں دہشت گردی کی جنگ کی ذمہ داری لینی چاہیئے، شامی وزارتِ خارجہ

2023/03/09 10:26:42
شیئر:

8 مارچ کو شام کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان  میں 6 مارچ کو شام کے بارے میں امریکی وزیرِ خارجہ انتھونی بلنکن کے بیانات کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں باغی مسلح اور دہشت گرد تنظیموں کو مالی اور فوجی حمایت فراہم نہیں کرتے  تو یہ تنظیمیں اتنے  بڑے پیمانے پر شامی عوام کو نہیں مار سکتی تھیں اور  نہ ہی شام میں بنیادی تنصیبات اور سماجی تہذیب کو نقصان  پہنچا سکتی  تھیں ۔  بیان میں کہا گیا کہ ابھی تک امریکہ شام کے تیل اور غذائی وسائل کو چوری کر رہا ہے جس نے شام کو 30 بلین ڈالز کا نقصان پہنچایا ہے جو امریکہ کو واپس کرنے چاہییں۔
بیان  میں امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان کا حوالہ بھی دیا  گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ  امریکہ شام میں باغی مسلح گروپوں کی حمایت  جاری رکھے گا۔شامی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ بیان  گزشتہ 12 سالوں سے امریکہ کی طرف سے شامی عوام کے  نقصانات کا ثبوت ہے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو شام میں ہونے والے دہشت گردی کی  جنگ کی ذمہ داری لینی چاہیئے۔
  وزارت خارجہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا  کہ ایک کثیرالجہتی دنیا کی تعمیر کی جائے جہاں تمام ممالک کی سلامتی اور استحکام  کا احترام ممکن ہو۔