شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ریاستی کونسل کے چیئرمین کم جونگ اُن نے شی جن پھنگ کو عوامی جمہوریہ چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے

2023/03/10 19:00:13
شیئر:

10 مارچ کو  شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ریاستی کونسل کے چیئرمین کم جونگ اُن نے کمیونسٹ پارٹی  آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور شی جن پھنگ کو  عوامی جمہوریہ چین کا صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
کم جونگ اُن نے کہا کہ کامریڈ جنرل سیکرٹری ایک بار پھر عوامی جمہوریہ چین کے صدر کا اہم عہدہ سنبھال رہے ہیں، جو آپ کے لیے چینی پارٹی، حکومت اور عوام کے اعلیٰ سطح کے اعتماد اور حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔ چین کی  14ویں قومی عوامی کانگریس کا پہلا اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہو  رہا ہے جس نے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے راستہ پر گامزن رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔