روسی صدر پیوٹن کی شی جن پھنگ کو عوامی جمہوریہ چین کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام

2023/03/10 17:48:26
شیئر:

 10 مارچ کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر شی جن پھنگ کو تہنیتی پیغام بھیجا، جس میں شی جن پھنگ کو عوامی جمہوریہ چین کا صدر منتخب ہونے پر گرمجوشی سے مبارکباد دی۔
پیوٹن نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے صدر کے طور پر آپ کے دوبارہ انتخاب کے موقع پر، میں آپ کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ چین کی قومی عوامی کانگریس کی طرف سے اپنایا گیا یہ فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ  آپ کو ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اعلیٰ مقام حاصل ہے، اور یہ کہ چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر چین کے مفادات کے دفاع کے بارے میں چینی عوام کی جانب سے آپ کی پالیسیوں کی بھاری اکثریت سے تائید اور  حمایت  ہے۔  روس ، چین-روس  جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کے تعاون کو سراہتا ہے۔ میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر آپ کے ساتھ قریبی رابطہ  برقرار رکھنے کا خواہاں ہوں۔