تازہ ترین نارڈ اسٹریم تھیوری "سیاسی طور پر موزوں" ہے: ڈنمارک کے فوجی ماہر

2023/03/10 16:01:17
شیئر:

کوپن ہیگن میں  این این آئی سے بات کرتے ہوئے ڈنمارک کے ایک فوجی تجزیہ کار نے امریکی اور جرمن میڈیا کے اس دعوے پر سوال اٹھایا ہے کہ گزشتہ ستمبر میں نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن  پر  حملے کا ذمہ دار ایک غیر ریاستی کردار ہے۔ 
اسی طرح ڈیفنس اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے اینڈرز پک نیلسن نے ڈنمارک کی خبر رساں ایجنسی رٹزو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس گہرائی میں غوطہ لگانا اور اتنا دھماکہ خیز مواد رکھنا ایک مشکل آپریشن ہے، لہٰذا اگر کسی نے کرائے کی کشتی سے ایسا کیا تو یہ میرے لیے مضحکہ خیز ہوگا۔'  نیلسن کے مطابق، تازہ ترین نظریہ شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن یعنی نیٹو کے لئے بروقت اور "معقول حل" ہے۔انہوں نے کہا اگر آپ کسی غیر ریاستی کردار کو کسی قسم کی دہشت گرد تنظیم یا تخریب کار ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ سیاسی طور پر امریکہ، نیٹو اور یوکرین کے لیے بہت اچھا ہے یوں یہ روس سے توجہ ہٹا سکتے ہیں۔