نارڈ اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن کی تباہی کسی چھوٹے گروہ کےہاتھوں ممکن نہیں، جرمن ماہر

2023/03/10 11:35:54
شیئر:

حال ہی میں امریکہ اور جرمنی سمیت دیگر  ممالک کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے  کہ "نارڈ اسٹریم" قدرتی گیس پائپ لائن کے دھماکے کا ذمہ دار  یوکرین نواز گروہ تھا۔ اس حوالے سے جرمن سائنس اینڈ پولیٹیکل فاؤنڈیشن کے دفاعی ماہر گوران سویسٹک نے اس  خبر پر  سوال اٹھایا ہے۔  جرمن سکیورٹی سروسز کا کہنا تھا کہ نارڈ اسٹریم سے گیس لیک ہونے کی وجہ ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس تھی جس کی طاقت 500 کلو گرام دھماکہ خیز مواد کے برابر تھی۔ 
سویسٹک کے مطابق اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد کے لیے بڑی تنظیموں کی حمایت درکار ہو تی ہے  اور اس کی تیاری انتہائی پیچیدہ  ہوتی  ہے ۔ ان کے خیال میں یہ کام  چھ افراد پر مشتمل  ٹیم کے ذریعے نہیں کیا جا سکتا۔اس مشکل کام کی انجام دہی میں مہینوں کی تیاریاں ضروری  ہے  جس میں بہت زیادہ مہارت، وسائل اور  رقم  درکار  ہے جو کسی  چھوٹے گروہ کے پاس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم سوال یہ ہے کہ اس  کارروائی سے کس کا فائدہ  ہے ؟ سویسٹک کے مطابق یوکرین اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا اور اس سے روس اور یورپ کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے جو غیر منصفانہ ہے۔