کم ترین ترقی پزیر ممالک کے امور پر اقوام متحدہ کا پانچوا ں اجلاس قطر میں ختم

2023/03/10 10:21:13
شیئر:

9 مارچ کو اقوام متحدہ کا کم ترین ترقی پزیر ممالک کے امور پر پانچوا ں اجلاس قطر  کے دارالحکومت دوحہ میں ختم  ہوا ۔ اس اجلاس میں "دوحہ اعلامیہ" کی منظوری دی گئی جس میں غذائی سکیورٹی، خواتین کی تعلیم اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے شعبوں میں اقدامات اٹھانے، اگلے دس سالوں میں کم ترین ترقی پزیر ممالک کی ترقی کا منصوبے یعنی "دوحہ منصوبے" کو عمل میں لانے کا وعدہ کیا گیا تاکہ دنیا میں 46 ممالک جو  سب سے کم ترقی پزیر ہیں ، ترقی کے راستے پرگامزن ہو سکیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے مارچ  2023 تک دنیا میں مجموعی طور پر 46 ممالک کو سب سے کم ترقی پزیر ممالک قرار دیا گیا جن میں  33  کا تعلق بر اعظم افریقہ سے ہے ۔