روس کی عالمی جوہری تنظیم کی جانب سے زپولو جوہری پاور پلانٹ میں سکیورٹی زون قائم کرنے کی اپیل کی حمایت، روسی سفارت کار

2023/03/10 10:22:47
شیئر:

9 مارچ کو اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے الیانوف نے کہا کہ روس عالمی جوہری تنظیم کی جانب سے زپولو جوہری پاور پلانٹ میں سکیورٹی زون قائم کرنے کی اپیل کی حمایت کرتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ سکیورٹی زون کے بارے میں چند باتوں کی ضمانت دینا ہو گی ۔ کسی بھی طریقے سے زپولو جوہری پاور پلانٹ پر حملہ ممنوع  ہو گا۔ جوہری  پاور پلانٹ  کے علاقے میں فوجی کارروائیاں ممنوع  ہوں گی ۔ جوہری  پاور پلانٹ کے علاقے میں بھاری ہتھیار اور بارود نہیں ہو گا  اور جوہری حادثوں سے بچا ئوکے لئے جوہری سلامتی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ الیانوف نے زور دیا کہ اس اپیل کو لاگو کرنے کے لئے نہ صرف روس  بلکہ یوکرین کی حمایت بھی  ضروری ہے۔