لاؤ عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور صدر تھونگ لون کی شی جن پھنگ کو عوامی جمہوریہ چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

2023/03/10 19:03:04
شیئر:
10 مارچ کو لاؤ عوامی انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور  صدر تھونگ لون نے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا اور شی جن پھنگ  کو ان کےعوامی جمہوریہ چین کے صدر کی حیثیت سے انتخاب پر گرمجوشی سے مبارکباد دی۔
تھونگ لون نے کہا کہ ایک مارکسسٹ سیاست دان، مفکر اور  سیاسی دانش کے حامل ایک  عظیم  رہنما کے طور پر  آپ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  اور عوامی جمہوریہ چین کو چینی  خصوصیات کے حامل سوشلسٹ راستے پر گامزن کرتے ہوئے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مجھے یقین ہے  کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت  اور  آپ کی رہنمائی میں  چینی عوام چینی طرز کی جدیدیت کو جامع طور پر فروغ دینے، ترقی کے نئے تصورات کو نافذ کرنے، اور نئی کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوں  گے۔