میسیسپی کے شہر جیکسن میں آسمان کو چھوتے بل ،عوام پریشان: اے بی سی کی رپورٹ

2023/03/10 15:33:23
شیئر:

امریکہ کی  ریاست مسیسپی کے شہر جیکسن کو حالیہ برسوں میں ایک کے بعد ایک بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شہر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ اس بار جو بحران سامنے آیا ہے اس کا بوجھ صارفین کے بٹوے پر پڑا ہے۔
جیکسن کے رہائشیوں نے پانی کے بلوں میں بے قاعدگی سے اضافے کی اطلاع دی ہے ، متعدد گھرانوں نے اے بی سی جیکسن سے وابستہ نمائندے کو بتایا کہ وہ سمجھ ہی نہیں پا رہے  کہ ان کے پانی کے بلوں کے ساتھ کیا ہورہا  ہے، کسی ماہ بل دوگنا آتا ہے اور کسی  ماہ بل چار گنا تک بڑھ جا تا ہے.
امریکہ کا ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ کسی ایسے گھرانے کو 'تناؤ' کا شکار سمجھتا ہے جب وہ اپنی آمدنی کا 4.5 فیصد پانی اور نکاسی آب کے بل پر خرچ کر رہا ہو۔
جیکسن میں پانی کے نظام کے مسائل ، سیوریج کے نظام کی خرابیاں ، پانی کی کمی اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل  تو  شہر میں کئی دہائیوں سے جاری ہیں۔
حالیہ برسوں میں یہ اور بھی مشکل ثابت ہوا ہے۔