ماحولیاتی وسائل کے شعبے سے متعلقہ سی پی پی سی سی مندوب کی زرعی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے تجاویز

2023/03/11 15:59:17
شیئر:

رواں سال، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) نے"ماحولیاتی وسائل" کا ایک نیا شعبہ قائم کیا ہے۔سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی نے 30 برس میں پہلی بار  ایک نیا شعبہ قائم کیا ہے ۔
 ماحولیاتی وسائل کے شعبے کےمندوب من چنگ وین کئی سالوں سے زرعی ثقافتی ورثے کی تحقیق میں مصروف ہیں۔ دو اجلاسوں میں انہوں نے زرعی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے ماحولیاتی معاوضے کے میکانزم کے قیام کی تجویز پیش کی۔ ان کی تجویز کے مطابق زرعی ثقافتی ورثے کے ماحولیاتی نظام کی خدمت کےعمل کی سائنسی تشخیص اور ویلیو اکاؤنٹنگ کو مضبوط کیا جانا چاہئے  اور زرعی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ماحولیاتی معاوضے کی پالیسیوں میں شامل کیا جانا چاہئے۔